اندھیرے سے عروج | ڈیوڈ انور

 


سب چیزیں مل کر خدا سے محبت رکھنے والوں کے لیے بھلائی پیدا کرتی ہیں۔" (رومیوں 28:8)

 ایڈ برا کی سرد راتوں میں، ایک چھوٹے سے فلیٹ کی مدھم روشنی میں، ایک عورت اپنی بیٹی کو سینے سے لگائے بیٹھی تھی۔ اس کے چہرے پر تھکاوٹ تھی، آنکھوں میں مایوسی اور دل میں ایک ایسی تاریکی جو اسے نگلنے کو تیار تھی۔ وہ اکیلی ماں تھی، غربت اس کا سایہ بن چکی تھی۔ اس کا شوہر اسے چھوڑ گیا تھا، نوکری چھن چکی تھی، اور پیسے اس قدر کم تھے کہ کھانا بھی خواب لگتا تھا۔ وہ راتیں تھیں جب وہ خود کشی کے خیالات سے لڑتی، سوچتی کہ کیا اس کی زندگی کا کوئی مقصد بھی ہے؟  ایسی زندگی سے تو موت اچھی ہے۔لیکن اس عورت کے اندر ایک راز چھپا تھا۔ کافی شاپ کے کونے میں، جہاں وہ اپنی بیٹی کو سلانے کے بعد بیٹھتی، وہ کاغذ پر کچھ اتارتی تھی۔ ایک کہانی، جو اس کے ذہن میں برسوں سے ناچ رہی تھی۔ ایک ایسی دنیا کا خواب، جو اس کی اپنی حقیقت سے کوسوں دور تھی۔ مگر کیا یہ محض وقت کا زیاں تھا؟ اس نے اپنا مخطوبہ پبلشرز کو بھیجا، دل میں ایک چھوٹی سی امید لیے۔ جواب آیا—یہ کتاب کسی کام کی نہیں  ! ایک، دو، تین... بارہ بار اس کے خواب کو ٹھکرایا گیا۔ ہر خط کے ساتھ اس کا دل ڈوبتا، لیکن وہ رکی نہیں۔ کیا کوئی اس کے راز کو سمجھے گا؟ کیا اس کی جدوجہد رنگ لائے گی؟

پھر ایک دن، ایک چھوٹے سے پبلشر نے اسے موقع دیا۔ دنیا نے دیکھا کہ اس عورت کا راز کوئی معمولی کہانی نہیں تھی۔ اس نے ایک جادوئی دنیا تخلیق کی تھی جو کروڑوں دلوں پر راج کرے گی۔ وہ عورت، جو کبھی غربت اور ڈپریشن کی قیدی تھی، لاکھوں بچوں اور بڑوں کی ہیرو بن گئی۔ اس کی تصنیف؟ ہیری پوٹر—ایک ایسی کہانی جس نے نہ صرف اس کی زندگی بدلی، بلکہ پوری دنیا کو جادو سے بھر دیا۔

ہماری زندگی کے منجمد منفی حالات مسلسل کسمپرسی کی حالت، غربت، خوراک کی کمی اور مسلسل ناکامی  ایسی مایوسی کو جنم دیتی ہے جو ہماری زندگی کو نگلنے کی قوت رکھتی ہے۔ لیکن جو   کچھ  آپ کی زندگی میں ہو رہا ہے اس کے  اندر چھپے خدا کے کام کے طریقے کو سمجھیں،  خدا  اپنے  کاموں کو  کرنے کے لئے ہمارے طریقے نہیں  اپناتا  بلکہ جو حالات ہماری نظر میں  خراب ہیں خدا انہیں حالات میں  ناممکن  کاموں کو انجام دیتا ہے۔

آپ کے خراب حالات بربادی کے لئے نہیں بلکہ  آپ کو تعمیر کرنے ، مضبوط کرنے اور خدا کی بھلائی کو ظا ہر کرنے کے لئے آئیں ہیں۔  اس کی بھلائی آپ کی ترقی ، بحالی ،عزت اور سرفرازی میں ہے۔ آج سے اپنے خراب حالات میں خدا کی بھلائی  کو تلاش کرنا شروع کریں ۔ کیونکہ اس کی بھلائی زندگی کے اس بیابان میں آ پ کو اطمینان عطا کرے گی۔  کیونکہ   وہ  بیابان کی تلخی میں وہ بادل کے اور آگ  کے ستون میں ساتھ چلتا ہے۔

دعا

اے خداوند ! تو جو ہر بیابان میں بادل اور آگ کے ستون کی صورت ہمارے ساتھ چلتا ہے، آج ہم تیری بارگاہ میں حاضر ہیں۔ ہماری مشکلات، ناکامیاں اور مایوسی کے لمحات میں  توفیق  بخش دے کے تیری بھلائی کو دیکھ سکوں اور اطمینان پا سکوں۔

 

Pastor David Anwar


Post a Comment

Previous Next

نموذج الاتصال