۔۔۔جو
ایام میرے لِئے مقرر تھے وہ سب تیری کتاب میں لکھے تھے۔ جبکہ ایک بھی وجود میں نہ
آیا تھا۔۔۔(زبور 16:139 )
Oprah
Winfrey کا بچپن مس سپی کے دیہی علاقوں میں
غربت اور اذیت میں گزرا۔ نہ بجلی تھی، نہ امید کی کرن۔ وہ اپنی صلاحیتوں سے
ناواقف، چھوٹے موٹے کاموں اور بے سمت جدوجہد میں پھنسی رہی۔ اس کے دل میں ایک
چنگاری تھی، لیکن راستہ سجھائی نہ دیتا۔
سولہ
سال کی عمر میں اس نے ریڈیو میں قدم رکھا، سوچا شاید یہی اس کا مقدر ہے۔ پھر ٹی
وی پر خبر خواں بنی، مگر 1978 میں، 24 سال کی عمر میں، بالٹیمور کے ایک
نیوز شو سے اسے "حد سے زیادہ جذباتی" کہہ کر نکال دیا گیا۔ یہ اس کی سب
سے بڑی پیشہ ورانہ شکست تھی۔
لیکن
اسی سال شکاگو میں اسے ٹاک شو "People are taking" کی میزبانی ملی۔ یہاں اوپرا نے اپنی اصل طاقت—لوگوں سے جڑنے
کی صلاحیت—کو پہچانا۔ 1986 میں، 32 سال کی عمر میں، "The
Oprah Winfrey Show" قومی سطح پر چھا گیا۔ وہ غریب لڑکی جو
کبھی ناکام سمجھی جاتی تھی، دنیا کے دلوں کی آواز بن گئی۔
ہماری
ناکامی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو غلط جگہ اور غلط طریقے سے
استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنا مقصد وہاں ڈھونڈتے ہیں جہاں وہ ہے ہی نہیں۔ ہم وہ کام
کرنے میں اپنی قوت صرف کر دیتے ہیں جس کے لیے خدا نے ہمیں پیدا نہیں کیا۔ نتیجہ؟
مایوسی، ناکامی اور پچھتا وا ہمارا مقدر بنتی ہے۔
خدا
ہمارے وقت اور صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچانا چاہتا ہے۔ وہی ہے جو ایک ناکام
انسان کو اپنی قدرت سے کامیاب بناتا ہے۔ وہ ہماری شکست کو فتح میں بدل دیتا ہے۔
ہماری جدوجہد اسی بات سے جنم لیتی ہے کہ ہم زندگی میں سب کچھ خدا کے بغیر حاصل
کرنا چاہتے ہیں۔
آئیے،
آج اس نافر مانی سے توبہ کریں اور بحال ہو جائیں۔ اس کام کے لیے محنت کریں جس کے
لیے خدا نے ہمیں وجود بخشا۔ خدا کے منصوبے پر یقین رکھیں، جو ہماری زندگی کے بارے
میں اس نے ا پنی کتاب میں لکھا ہے۔ جو ہماری سوچ سے کہیں بڑا ہے۔ جب ہم اس یہ کام
کریں گے تو خدا کے سارے وسائل اور حکمت ہمیں بر وقت مل گے اور
ہمیں پھر کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑے گا۔
دعا
اے خدا، میں تیری بے پایاں رحمت کے سامنے جھکتا ہوں مجھے اپنی نافرمانی پر شرمندگی ہے۔ میں نے اپنی صلاحیتوں کو تیری مرضی کے بغیر غلط جگہوں پر لگایا۔ آج میں توبہ کرتے ہیں اور تیری رہنمائی مانگتا ہوں۔ مجھے وہ مقصد دکھا جس کے لیے تو نے مجھے بنایا۔ میں اپنی حکمت، قوت، اور وسائل عطا کر تاکہ میں تیری مرضی پوری کروں۔ میری ناکامیوں کو فتح میں بدل دے، اور مجھے اپنی کتاب میں لکھے منصوبے کی طرف لے چل۔ آمین۔
Pastor David Anwar |